گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خود کشی معاملے میں ملزم سے متعلق تفتیش میں اہم پیش رفت 

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خود کشی معاملے میں ملزم سے متعلق تفتیش میں اہم پیش رفت 

(ویب ڈیسک ) گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خود کشی معاملے میں ملزم سے متعلق تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نعمان اینٹی کرپشن کی نوکری سے برطرف ہوا ہے،ملزم کے دو بچے ہیں جو چچا کے پاس رہائش پزیر ہیں۔

پولیس تفتیش  میں کہا گیا ہے کہ ملزم نعمان کی بیوی 2018 میں انتقال کر گئی،ملزم اسلام آباد میں کرایہ کے کمرہ میں رہائش پزیر تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم طالبہ کے اسرار پر ٹیلی فون پر بات نہیں کرتا تھا، ملزم طالبہ اور اسکے والدین سے ملاقات پر بھی مختلف ہیلے بہانے کرتا رہا۔

واقعے کے آخری دنوں میں ملزم نے لائبہ اور والدین کی ٹیلی فون کالز بھی اٹھانا چھوڑ دی تھیں۔

Watch Live Public News