آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق امریکی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران

 آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق امریکی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران
کیپشن:  آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق امریکی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران

ویب ڈیسک: ایران نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی تجویز پر امریکا کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے بعد تہران اپنا ردعمل ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوائے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی جواب موصول ہو چکا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور متعلقہ فریقوں کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم انہوں نے رابطوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کی اہم گزرگاہ ہے، اس لیے اسے دوبارہ کھولنے سے متعلق پیش رفت عالمی توانائی کی منڈیوں اور خطے کی صورت حال پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News