امریکی و اسرائیلی حملے بھی ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت ختم نہ کرسکے: بلومبرگ

امریکی و اسرائیلی حملے بھی ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت ختم نہ کرسکے: بلومبرگ
کیپشن: امریکی و اسرائیلی حملے بھی ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت ختم نہ کرسکے: بلومبرگ

ویب ڈیسک: بلومبرگ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی بمباری کے کئی ماہ بعد بھی ایران میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کی صلاحیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے، جس کے باعث تہران اپنے ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ بھر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب بھی بیلسٹک میزائلوں اور بعض جہاز شکن ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ روس بھی اسے میزائل فراہم کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے جائزوں کے مطابق ایران ممکنہ امریکی فضائی حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تاہم، سابق سی آئی اے تجزیہ کار جم لیمسن کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فضائی کارروائیوں سے ایران کی جنگ سے پہلے کی میزائل سازی کی صلاحیت کو طویل مدت کے لیے شدید نقصان پہنچا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس اداروں کے جون کے جائزوں میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ ایران کے پاس جنگ سے پہلے کے تقریباً تین چوتھائی گولہ بارود اور دیگر جنگی ذخائر برقرار تھے۔

Watch Live Public News