خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ سے کل منظوری کا امکان

 خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ سے کل منظوری کا امکان
کیپشن:  خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ سے کل منظوری کا امکان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ سے کل منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔ ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 13 اکتوبر کو بلانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اہم وفاقی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے کی امن و امان اور سکیورٹی صورتِ حال پر بھجوائی گئی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضم شدہ اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ، عوام کے تحفظ کے لیے وفاقی اختیارات کے استعمال اور آئین کے آرٹیکلز 232 سے 234 کے تحت ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

Watch Live Public News