سارو گنگولی نے اپنی زندگی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

سارو گنگولی نے اپنی زندگی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
کیپشن: سارو گنگولی نے اپنی زندگی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز سورو گنگولی نے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گنگولی نے ماضی کی ان یادگار اننگز کا ذکر کیا جو زندگی بھر کی یادیں بن چکی ہیں۔ گنگولی نے کہا کہ وہ ماضی کی ایسی اننگز کو یاد کر رہے ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود ان کے ذہن میں نقش ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گنگولی کی زندگی پر مبنی فلم، جس کا عنوان 'دادا: دی سورو گنگولی اسٹوری' (Dada: The Sourav Ganguly Story) ہے، 14 مئی 2027 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ فلم گنگولی کے کرکٹ کے ابتدائی دنوں سے لے کر ایک نمایاں کھلاڑی اور کامیاب لیڈر بننے تک کے سفر کی عکاسی کرے گی۔

اس فلم کی ہدایت کاری وکرمادتیہ موٹوانے کر رہے ہیں، جبکہ الو راجن اور انکور گرگ اس کے پروڈیوسر ہیں۔

Watch Live Public News