پی سی بی نے ڈسپلن،کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر  انکوائری شروع کردی، ترجمان 

پی سی بی نے ڈسپلن،کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر  انکوائری شروع کردی، ترجمان 

(ویب ڈیسک ) ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈسپلن،کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر  انکوائری شروع کردی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میرنے کھلاڑیوں کے ڈسپلن سے متعلق رپورٹس پر بیان جاری کردیا۔ عامر میر نے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی نے ڈسپلن اور کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر  انکوائری شروع کردی، معاملے کا جائزہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت لیا جا رہا ہے۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق انکوائری میں  تمام متعلقہ افراد کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔

عامر میر کا کہنا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے، پی سی بی  غیر مصدقہ اطلاعات اور خبروں پر اس وقت مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

Watch Live Public News