ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 16 ہو گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ سے عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا ہے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا اور 3 نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی اسکواڈ
شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام، محمد رضوان، روحیل نذیر، ساجد علی، نعمان خان، ابرار احمد، آصف آفریدی، حسن علی، خرم شہزاد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔