پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے
کیپشن: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر  برطانوی شہری بن گئے ہیں، برطانیہ کی حکومت نے انہیں پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے چند سال قبل برطانوی شہریت کے لیے درخواست دی تھی، جس کے بعد تمام قانونی مراحل مکمل ہونے پر انہیں شہریت اور پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کی اہلیہ نرجس خان پہلے ہی برطانوی شہری ہیں۔ برطانوی شہریت ملنے کے بعد محمد عامر کے غیر ملکی لیگز جیسے آئی پی ایل میں کھیلنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
 
 

Watch Live Public News