ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی بیٹی انتقال کر گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر عامر جمال نے نومولود کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرکے افسوسناک خبر دی۔ تصویر کے ساتھ، عامر جمال نے لکھا کہ اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف۔
عامر جمال کی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میری ننھی شہزادی میں تمہیں زیادہ دیر تک نہیں رکھ سکا، ماں اور پاپا تمہیں یاد کریں گے۔
“From Allah , to Allah”
— Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025
I couldn’t hold you longer my lil Angel
Baba&mama will miss you ????
May you stay on highest ranks in Heaven ???? pic.twitter.com/j367GOs8VQ
پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں اپنی بیٹی کیلئے مزید دعا کی اور لکھا کہ اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ تاہم ابھی تک بچے کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹر عامر جمال کی نومولود بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
دوسری جانب کرکٹر کی ٹویٹ پر شائقین سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے عامر جمال کے ٹویٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ اہلیہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔