(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے کھلاڑیوں کیلئےالکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کر دیئے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے نئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے،بین اسٹوکس واقعے کےبعد کھلاڑیوں کو پروٹوکول کی وضاحت کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروٹوکول کے مطابق کھلاڑیوں کے میچ کےبعداگلے روز بھی شراب پینے پر پابندی ہوگی،نئی پالیسی کے مطابق مڈنائٹ کرفیو بدستور برقرار رہے گا،رات 10بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے کی صورت میں کھلاڑی کو مینجمنٹ یا سیکورٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی شراب کےنشے میں پبلک میں نظرنہیں آئیں گے،کھلاڑیوں پر سوشل میڈیا پر الکوحل سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا اشیاء کو پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی گئی ،نئی پالیسی کے مطابق کھلاڑی ٹیم ہوٹل کے پبلک ایریاز میں بھی الکوحل نہیں سکیں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایک بار میں بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کے معاملے پر کافی تنقید ہوئی تھی۔نومبر میں ہیری بروک بھی شراب پی کر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔