میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یادگار بنا دیا

 میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یادگار بنا دیا
کیپشن: میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یادگار بنا دیا

ویب ڈیسک: ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یادگار بنا دیا۔

بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ لیونل میسی نے دو گولز میں معاونت کے بعد خود بھی پنالٹی پر گول داغ دیا۔

میسی نے پہلے نکولس اوتامندی کے گول میں معاونت کی، پھر نیکو پاز کے گول میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے 71ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ارجنٹینا کی برتری 0-3 کردی۔ یہ ارجنٹینا کی جانب سے میسی کا 126واں انٹرنیشنل گول تھا۔

اس میچ کے ساتھ ہی لیونل میسی نے ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے لیے اپنے 21 سالہ انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام کردیا۔ وہ قومی ٹیم کی جانب سے 208 میچز کھیلنے والے سب سے زیادہ کیپس اور ریکارڈ 126 گولز کے ساتھ رخصت ہوئے۔

اپنے آخری انٹرنیشنل میچ سے قبل اور دوران لیونل میسی کئی مواقع پر جذباتی دکھائی دیے۔ قومی ترانے کے وقت اسٹار فٹبالر کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے۔

میسی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مونومینٹل اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اسٹیڈیم میں ان کی جرسی نمبر 10 کو نمایاں کیا گیا، جبکہ میچ کے 10ویں منٹ میں ان کے اعزاز میں کھیل روک کر شائقین نے ایک منٹ تک تالیاں بجائیں۔

میچ کے اختتام پر ڈرون شو کے ذریعے بھی لیونل میسی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے باوجود کلب فٹبال میں انٹر میامی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

Watch Live Public News