سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

 سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
کیپشن:  سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2,100 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 2,100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 1,800 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 4,174 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 23 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 532 روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News