سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک:  ملک میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42ہزار36روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 943 روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کے نرخ3لاکھ78ہزار974روپے ہو گئے۔ عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر اضافے کیساتھ سونےکی فی اونس قیمت 4195ڈالر ہو گئی۔ 

دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 43روپے کے اضافے سے6555روپے ہو گئی۔ 10 گرام چاندی 37 روپے اضافے کے بعد 5619 روپےکی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 60.77 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News