(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے خیبر پختونخوا میں حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری کر دیا۔وفاقی حکمنامہ 11 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ آئینی اعلان کی روشنی میں جاری کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کا اہم اقدام،وفاقی حکمنامے کے تحت گورنر خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امور انجام دیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔خیبر پختونخوا کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی،
طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر مشاورتی کونسل کے ارکان مقرر کردیے گئے۔ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید اور ڈاکٹر ایم ارشاد بھی مشاورتی کونسل میں شامل ہیں ۔کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق مشاورتی کونسل کے دیگر ارکان مقرر کردیےگئے۔
اسی طرح ثنا اللہ ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیے گئے ہیں ۔
صوبائی حکومت کے امور آئینی دفعات اور خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق، وفاقی حکمنامے سے ہم آہنگ انداز میں انجام دیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کا جاری کردہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔