سندر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

سندر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
کیپشن: سندر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

ویب ڈیسک: لاہور کے سندر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں سی سی ڈی چوہنگ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ نے مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سندر روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

ہلاک ملزم کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ریاض تین درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News