اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد

اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد
کیپشن: اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: وزیرِ تعلیم سندھ  نے اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر تے ہوئے نجی اسکولوں کو حفاظتی ہدایات جاری کردیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم کی ہدایت پر جاری مراسلے کے مطابق بوتلوں اور کین کے ذریعے گاڑی کے انجن کو پیٹرول فراہم کرنا بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اسکول وینز میں مقررہ گنجائش سے زیادہ طلبہ کو بٹھانے اور بچوں کو فٹ بورڈ پر کھڑا کرکے سفر کرانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکول ٹرانسپورٹ کے لیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا اور اس کی نقل گاڑی میں موجود ہونی چاہیے۔

حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ طلبہ کی جان و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News