مخصوص دکان سے نصابی کتب، یونیفارم، دیگر تعلیمی اشیا خریدنے پر مجبور کرنے پر پابندی عائد

مخصوص دکان سے نصابی کتب، یونیفارم، دیگر تعلیمی اشیا خریدنے پر مجبور کرنے پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک ) مخصوص دکان سے نصابی کتب، یونیفارم، دیگر تعلیمی اشیا خریدنے پر مجبور کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی اسکولز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ  نجی تعلیمی ادارے والدین کو مخصوص وینڈر یا سروس پر مجبور نہیں کرسکتے،مخصوص دکان سے تعلیمی اشیا خریدنے پر مجبور کرنا پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ  خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولز کے خلاف کاروائی ہوگی، غیرقانونی اقدامات کی شکایات متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی یا وزیراعلی شکایت سیل کو درج کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  قانون موجود ہے، عملدآمد یقینی بنائیں گے،والدین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News