سندھ میں آؤٹ آف اسکول بچوں میں 1000 ڈیجیٹل ٹیبلٹس تقسیم

سندھ میں آؤٹ آف اسکول بچوں میں 1000 ڈیجیٹل ٹیبلٹس تقسیم
کیپشن: سندھ میں آؤٹ آف اسکول بچوں میں 1000 ڈیجیٹل ٹیبلٹس تقسیم

ویب ڈیسک: سندھ میں آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کے لیے 1000 ڈیجیٹل ٹیبلٹس تقسیم کردیے گئے۔

کراچی کے اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز چلانے والی سماجی اور کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں میں ٹیبلٹس تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب میں سید سردار علی شاہ نے بتایا کہ نان فارمل ایجوکیشن پروگرام اپریل 2025 میں شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت سندھ کے 6 اضلاع میں تقریباً ایک لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی نظام سے جوڑا گیا ہے۔

ان کے مطابق ڈیجیٹل ٹیبلٹس سے فیسلیٹیٹرز کو تدریسی مواد تک رسائی، طلبہ کی حاضری، ڈیٹا مینجمنٹ اور تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی میں سہولت ملے گی۔

JICA پاکستان کی چیف ایڈوائزر چیہو اوہاشی نے کہا کہ ٹیبلٹس فیسلیٹیٹرز کی تدریس، تربیت، رابطہ کاری اور ڈیٹا مینجمنٹ میں معاون ثابت ہوں گے۔

Watch Live Public News