(ویب ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقاتِ کار کا نیا سرکلر جاری کر دیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقاتِ کار کا نیا سرکلر جاری کر دیا۔نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 6 اگست 2026 سے فوری طور پر ہوگا۔
سرکلر کے مطابق تمام سرکاری اسکول نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔صوبے بھر کے سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقاتِ کار مقرر کر دیے گئے۔
پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں ۔
6 اگست سے 31 اکتوبر تک پیر تا جمعرات سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔سنگل شفٹ پرائمری اسکول جمعہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:30 سے سہ پہر 3:00 بجے تک چلیں گے۔
ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں کی پہلی اور دوسری شفٹ کے اوقات بھی مقرر کر دیے گئے۔
ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی۔یکم نومبر سے 31 مارچ تک ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک مقرر کر دی گئی ہے۔
ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سنگل شفٹ اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات نافذ کر دیے گئے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام متعلقہ افسران اور اسکول سربراہان کو فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی۔نئے اوقاتِ کار آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔