لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی رپورٹ مرتب کرلی 

لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی رپورٹ مرتب کرلی 

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

ٹارگٹ کلر ریحان، فیاض بٹ، طارق نے 6 بج کر 38 منٹ  پر بادامی باغ میں فائرنگ کی۔پیشے خان چوک کےقریب ٹارگٹ کلرز نے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے حملے میں کلاشنکوف استعمال کی۔رکشہ میں سوار ہو کر 16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز 7 بج کر 59 منٹ 7 سیکنڈ پر کالعدم تنظیم کے مرکز کے باہر پہنچے،باپ بیٹے سمیت تین ملزمان نے پٹرول پمپ پر کھڑے کانسٹیبل پر 7 بج کر 59 منٹ  27 سیکنڈ پر فائرنگ کردی۔کانسٹیبل کے گرنے کےبعد ایک مسلح ٹارگٹ کلر اوپر کھڑا ہوکر گولیاں چلاتا رہا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملتان روڈ سے فرار ہوتے ہوئے ٹارگٹ کلر فیضان نے سڑک پر 7 بج کر 59 منٹ 44سیکنڈ پر ہوائی فائرنگ کی۔9 بج کر 3 منٹ پر ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کی حتمی لوکیش ٹریک کرلی گئی،ٹارگٹ کلنگ کی واردات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ پولیس کو ٹارگٹ کرنے کے لیے وقت  اور لوکیشنز کا باقاعدہ تعین کیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کے نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے، جلد بریک تھرو متوقع ہے۔

Watch Live Public News