حکومتی اجازت کے بغیر پتنگوں کی تیاری اور تجارت، 20ہزار پتنگیں برآمد، 3 ملزم گرفتار

حکومتی اجازت کے بغیر پتنگوں کی تیاری اور تجارت، 20ہزار پتنگیں برآمد، 3 ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک) حکومتی اجازت کے بغیر پتنگوں کی تیاری اور تجارت کرنے پر 3 ملزمان گرفتار ، 20ہزار پتنگیں برآمد کرلی گئیں ۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہربنس پورہ پولیس  نے گودام پر چھاپہ مار کر  تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کی شناخت محمد فاروق، عثمان علی اور وسیم اصغر کے نام سے ہوئی،پولیس نے گودام سے 20 ہزار پتنگیں برآمد کر لیں،ملزمان آن لائن پتنگوں کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

ملزمان کے خلاف پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے  مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5237 مقدمات درج ہوئے،ملزمان سے 1 لاکھ 87 ہزار پتنگیں اور 7535 چرخی ڈور برآمد کی گئیں ۔

فیصل کامران کا کہنا ہے کہ حکومتی ضوابط کے خلاف پتنگوں کی تیاری، فروخت اور ترسیل غیر قانونی ہے، پتنگوں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،غیر قانونی پتنگیں بنانے، فروخت اور سپلائی کرنے والوں کو گرفتاری کا سامنا کرنا ہوگا، پتنگوں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی،خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا، کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔

Watch Live Public News