مذاکرات ہمیشہ کچھ لو، کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

مذاکرات ہمیشہ کچھ لو، کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر
کیپشن: مذاکرات ہمیشہ کچھ لو، کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

ویب ڈیسک: کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مذاکرات کبھی غیر مشروط نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر ہوتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، کیونکہ بیٹیاں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ان کی بات میں وزن ہوتا ہے، اس لیے ان سے بھی مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ان کا مطالبہ ہے، جس کے لیے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں، تاہم پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے صوبے کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News