(ویب ڈیسک ) گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس کے ملزم کو شناختی پریڈ کیلئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے مبینہ قاتل کو عدالت میں پیش کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش کیا گیا ۔
عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر شناختی پریڈ کے لیے بھیج دیا۔ عدالت نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزم کو مروجہ طریقہ کار کے تحت شناختی پریڈ کے لیے جیل بھیجا گیا۔
عدالت نے 20 جولائی کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔
کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سعدعباسی کو شناخت پریڈ پر بھیجنا ہے، کیس میں دو چشم دید گواہ بھی ہیں۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیوں کیا ہے کام؟ جس پر ملزم سعد عباسی نے کہا کہ میں لڑکی کے ساتھ تھا، بندہ آکر ہمیں ڈسٹرب کررہاتھا۔
اس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ ڈسٹرب کیا، کیا اچھا کام کررہے تھے۔