مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات کی تقریب کی تصاویر وائرل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات کی تقریب کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب  ہوئی،جنید صفدر اور شانزے علی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی , ن لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف بھی بارات کے ہمراہ پہنچے, چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے نکاح پڑھایا, شادی کی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء ، ملکی و غیرملکی مہمان بھی شریک ہوئے,  جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کل ہو گی.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے  جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ شانزے علی کی شادی کی  تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی اپنی والدہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں جبکہ دیگر صوبائی وزرا کی تصاویر بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ 

اس سے قبل گزشتہ روز جاتی امرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور ہونے والی دلہن شانزے علی روحیل کی تصاویر شیئر کیں۔

  تقریب کے دوران بنائی گئی تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین بھاری لباس زیب تن کر رکھا ہے جو مشرقی ثقافت اور شادی کی تقریبات کی روایات کا بھرپور عکس پیش کرتا ہے۔

مریم نواز کے لباس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں جبکہ انہوں نے دوپٹہ بھی خوبصورتی کے ساتھ سر پر اوڑھ رکھا ہے، جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی کی گئی ہے۔


 

Watch Live Public News