گوگل کا نیا اے آئی ٹول، بغیر کوڈنگ اپنی گیمز بنائیں اور کھیلیں

گوگل کا نیا اے آئی ٹول، بغیر کوڈنگ اپنی گیمز بنائیں اور کھیلیں
کیپشن: گوگل کا نیا اے آئی ٹول، بغیر کوڈنگ اپنی گیمز بنائیں اور کھیلیں

ویب ڈیسک: گوگل نے ایک تجرباتی اے آئی ٹول Playground متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے صارفین بغیر کوڈنگ سیکھے اپنی پسند کی گیمز تیار کرسکیں گے۔

صارف کو صرف گیم کا آئیڈیا، آرٹ اسٹائل اور دیگر مطلوبہ تفصیلات پرومپٹ کی صورت میں دینا ہوں گی، جس کے بعد Playground اسے ایک قابلِ کھیل گیم میں تبدیل کردے گا۔

صارفین تیار کردہ گیمز میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں بھی کرسکیں گے، جبکہ ٹول کی جانب سے مختلف پرومپٹس اور رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

گیم تیار ہونے کے بعد اسے خود کھیلنے کے ساتھ دوستوں سے شیئر یا Playground گیلری میں شائع کیا جاسکے گا، جہاں صارفین دوسرے لوگوں کی تیار کردہ گیمز بھی کھیل سکیں گے۔

یہ گیمز براؤزر پر مبنی ہوں گی، اس لیے انہیں فون یا لیپ ٹاپ پر کھیلا جاسکے گا۔ فی الحال یہ تجرباتی اے آئی ٹول امریکا میں 18 سال سے زائد عمر کے صارفین کے لیے ویب پر دستیاب ہے۔

Watch Live Public News