جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی کی بچپن کی ویڈیو وائرل

جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی کی بچپن کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی روحیل کی بچپن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے  جس نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کر لی ہے، یہ ویڈیو تقریباً 14 سال پرانی ہے جب شانزے اپنے دادا اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کیمرے  میں نظر آئیں۔

اس کلپ میں میزبان یاسر قریشی شانزے سے عید اور عیدی کے بارے میں سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں شانزے نہایت معصوم اور سادہ انداز میں سوالات کے جوابات دیتی نظر آتی ہے جسے صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شانزے علی روحیل حال ہی میں جنید صفدر سے شادی کے بعد خبروں کی زینت بنی ہیں، انکی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ کئی افراد نے شانزے کے معصوم انداز کو خوب سراہا ہے۔

Watch Live Public News