ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے پاکستان کے قومی ترانے کا ابتدائی حصہ پڑھ کر دل جیت لیے

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے پاکستان کے قومی ترانے کا ابتدائی حصہ پڑھ کر دل جیت لیے

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے اجلاس کے موقع پر ایک انتہائی خوشگوار اور جذباتی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے قومی ترانے کا ابتدائی حصہ پڑھا۔

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی سے پاک-ایران تعلقات کے حوالے سے سوال کیا، جس کے جواب میں انہوں نے روایتی سفارتی جملوں کے بجائے پاکستان کے قومی ترانے کا ابتدائی حصہ پڑھ کر اپنے دلی جذبات اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسماعیل بقائی نے پاکستان اور ایران کے درمیان خوش گوار اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قابلِ فخر قرار دیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایران کے اعلیٰ سطحی وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال اور تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی  پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے خطے کو درپیش مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ممکنہ راستے اور باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی۔

Watch Live Public News