(ویب ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر جی او سی خود آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ پرفتنہ الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا ،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور حملے کی کوشش میں گوادر شاہراہ کے قریب واقعہ ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کیخلاف بھی آپریشن جاری ہے ، 4دہشت گرد فورسز کے گھیرے میں ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گوادر جی او سی خود آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔