ٹیلر سوئفٹ نے سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ٹیلر سوئفٹ نے سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
کیپشن: ٹیلر سوئفٹ نے سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تقریب سے قبل ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے 30، 30 وی ایم اے ایوارڈز کے ساتھ برابر تھیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے پہلی بار دیے جانے والے آرٹسٹ ڈائریکٹر آنر سمیت مزید ایوارڈز اپنے نام کیے، جس کے بعد وہ بیونسے سے آگے نکل گئیں۔

بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ نے ’’فیٹ آف اوپہیلیا‘‘ کے لیے ویڈیو آف دی ایئر اور بیسٹ ڈائریکشن کے ایوارڈز بھی جیتے، یوں ان کے مجموعی وی ایم اے ایوارڈز کی تعداد 33 ہوگئی۔

تقریب میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’’پیشنٹ زیرو‘‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی، جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی ہے۔ ویڈیو میں اداکار کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن بھی نظر آئیں گے۔

Watch Live Public News