ایپل کو پیٹنٹ کیس میں 5.7 ارب ڈالر ہرجانے کا حکم

ایپل کو پیٹنٹ کیس میں 5.7 ارب ڈالر ہرجانے کا حکم
کیپشن: ایپل کو پیٹنٹ کیس میں 5.7 ارب ڈالر ہرجانے کا حکم

ویب ڈیسک: امریکی جیوری نے آئی فون اور ایپل واچ کی ہیپٹک ٹیکنالوجی سے متعلق پیٹنٹ حقوق کی خلاف ورزی پر ایپل کو سان ڈیاگو کی کمپنی ٹیکشن کو 5.7 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

جیوری کے مطابق ایپل کا ’ٹیپٹک انجن‘، جو آئی فون اور ایپل واچ میں وائبریشن اور ٹچ فیڈ بیک فراہم کرتا ہے، ٹیکشن کے دو پیٹنٹس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ امریکا میں پیٹنٹ خلاف ورزی کے مقدمات میں عائد کیے جانے والے بڑے ترین ہرجانوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکشن کے وکیل لینس یانگ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیوری نے کمپنی کے پیٹنٹ حقوق کی توثیق کی ہے۔

دوسری جانب ایپل نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایپل کا ٹیپٹک انجن ٹیکشن کی ٹیکنالوجی سے بنیادی طور پر مختلف ہے اور کمپنی ٹیکشن کی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتی۔

ٹیکشن نے 2021 میں ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ایپل نے اس وقت الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹیکشن کے پیٹنٹس کی حیثیت کو بھی چیلنج کیا تھا۔

Watch Live Public News