(ویب ڈیسک) امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے دولت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں وہ 2 ارب ڈالرز کی مالک بن گئیں۔
عالمی پاپ اسٹارٹیلر سوئفٹ کی دولت 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر چکی ہیں۔
فوربز کی 3 جون کو جاری رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں نمایاں اضافہ تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے The Eras Tour، میوزک رائلٹیز، کنسرٹس اور قیمتی میوزک کیٹلاگ کی بدولت ہوا۔ گزشتہ دو برسوں میں دو نئے البمز کی ریلیز اور ابتدائی 6 البمز کے حقوق کی واپسی نے بھی ان کے اثاثوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔
فوربز کا کہنا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ پہلی ایسی موسیقار ہیں جنہوں نے بنیادی طور پر اپنی موسیقی اور پرفارمنسز کے ذریعے اربوں ڈالر کی دولت کمائی۔ تاہم مجموعی دولت کے اعتبار سے جے زی اب بھی 2.8 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین موسیقار ہیں۔