(ویب ڈیسک)معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ۔تدفین کل ہوگی۔
مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ مرحوم خالد نظامی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر عثمانیہ مسجد بفر زون 15 بی کراچی وسطی میں ادا کی جائے گی۔
اداکار خالد نظامی 1947 میں شمالی بھارت کے شہر میسوری، ضلع ڈیرہ دون ریاست اتر اکھنڈ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول سے حاصل کی اور بعد میں اسلامیہ کالج کراچی سے بی اے کیا۔
وہ 1972 کے پی ٹی وی ڈرامے انکل عرفی، 1974 میں شہزوری اور 1982 میں ان کہی میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے،علاوہ ازیں انہوں نے حسینہ معین کا کھیل عید کا جوڑا سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔
خالد نظامی نے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان میں نذالاسلام کی 1974 کی فلم حقیقت، 1975 میں پہچان اور 1977 کی پنجابی فلم اج دیاں کڑیاں شامل ہیں۔