معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے
کیپشن: معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان ٹی وی کے سینئر اور معروف اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے۔

 اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر ایچ۔11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ خالد حفیظ خان کو پی ٹی وی کے مقبول کامیڈی ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ میں مسٹر شعیب کے کردار سے شہرت ملی۔ یہ ڈراما پی ٹی وی کے کلاسک پروگراموں میں شمار ہوتا ہے، جسے ناظرین آج بھی شوق سے یاد کرتے ہیں۔

اداکار کے انتقال پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News