ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے نماز ادا کرنے سے انہیں ذہنی سکون ملا ہے اور زندگی کو دیکھنے کا انداز بھی بدل گیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید نے اپنے شوبز کیریئر اور روحانی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں وہ بھی دوسروں کی طرح کام، کامیابی اور آگے بڑھنے کی دوڑ میں مصروف رہتے تھے، جس سے زندگی میں دباؤ اور مقابلے کا احساس برقرار رہتا تھا۔
اداکار کے مطابق نماز کی پابندی نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ اب وہ خود کو زیادہ پرسکون، مطمئن اور خوش محسوس کرتے ہیں اور پہلے کی نسبت مقابلے اور پریشانی کا دباؤ بھی کم محسوس ہوتا ہے۔