ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو جرمنی کے اوبر ایرینا میں ہاؤس فل کنسرٹ کے بعد خصوصی برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا۔
ستمبر 2026 میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد عاطف اسلم کی تصویر اور اعزاز کو اوبر ایرینا کی خصوصی دیوار پر آویزاں کردیا گیا، جہاں کیٹی پیری، ریحانہ اور ٹومورو ایکس ٹوگیدر سمیت دیگر عالمی فنکاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو اس اعزاز سے آگاہ کیا، جس پر کئی معروف شخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔
عاطف اسلم ان دنوں عالمی میوزک ٹور پر ہیں، جس کے تحت نومبر اور دسمبر میں فرانس اور متحدہ عرب امارات میں بھی ان کے کنسرٹس شیڈول ہیں۔
گلوکار نے رواں برس موسیقی میں واپسی کرتے ہوئے اپنا چوتھا اسٹوڈیو البم ’صبح آئے نہ‘ 31 جولائی کو ریلیز کیا۔ یہ 2008 میں ریلیز ہونے والے البم ’میری کہانی‘ کے بعد ان کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہے۔