ویب ڈیسک: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات نے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔
نغمے کے بول "ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان" تینوں برادر اسلامی ممالک کے مشترکہ دینی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
خصوصی نغمے میں " ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان" کو باہمی اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ دفاعی عزم کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے تاریخی، مذہبی اور دفاعی تعلقات، باہمی تعاون، اخوت اور مشترکہ دفاعی عزم کو نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی اعتماد کے مضبوط رشتے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق خصوصی نغمہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے دیرینہ تعلقات، مسلم اُمہ کے اتحاد، امن، استحکام اور مشترکہ وژن کی ترجمانی کرتا ہے۔
نغمے کے ذریعے تینوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، یکجہتی اور مشترکہ اقدار کا پیغام اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اخوت، ایمان اور باہمی تعاون کے مضبوط رشتے میں متحد رہیں گے۔