ہمایوں سعید نے سلمان خان کی حمایت کردی

ہمایوں سعید نے سلمان خان کی حمایت کردی
کیپشن: ہمایوں سعید نے سلمان خان کی حمایت کردی

ویب ڈیسک:  پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی عمر اور جسمانی ساخت پر ہونے والی تنقید کا جواب دینے پر ان کی حمایت کردی۔

سلمان خان ان دنوں ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ شو کے ابتدائی پروموز کے بعد انہیں عمر اور جسمانی ساخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

حالیہ ’ویک اینڈ کا وار‘ میں سلمان خان نے ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے اپنی فٹنس کا مظاہرہ کیا اور عمر کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیا۔ انہوں نے خواتین اداکاراؤں کے دفاع میں بھی مؤقف اختیار کیا۔

سلمان خان کے اس ردِعمل کو سوشل میڈیا پر بھی پذیرائی ملی۔ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے ان کی وائرل ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان کے مؤقف کو سراہا۔

ہمایوں سعید نے کیپشن میں لکھا کہ سلمان خان نے 60 سال کی عمر میں اپنی فٹنس دکھا کر ٹرولز اور پاپارازیوں کو جواب دیا اور کترینہ کیف کے حق میں بھی مضبوط مؤقف اپنایا۔

Watch Live Public News