عامر خان نے گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں تیسری شادی کرلی

عامر خان نے گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں تیسری شادی کرلی

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوئی۔ عامر خان اور گوری سپراٹ نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی۔

شادی کی تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت متعدد قریبی عزیز تقریب میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے تاہم 2024 میں دوبارہ رابطہ ہونے کے بعد ان کا رشتہ مضبوط ہوا۔

عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر  پہلی بار گوری کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا۔

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News