پاکستانی گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستانی گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
کیپشن: پاکستانی گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک: مشہور گانے 'جھول' کی گلوکارہ انورال خالد نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

انورال خالد کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیے نظر آ رہی ہیں۔

گلوکارہ نے اپنی شادی کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی اور اپنے شوہر کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں شادی کی انگوٹھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

مزید برآں، سوشل میڈیا پر انورال خالد کی شوہر کے ساتھ ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پسندیدگی مل رہی ہے۔

Watch Live Public News