ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر سکیورٹی اور پرمٹ فیس کی مد میں کتنی رقم خرچ ہوئی؟ ظہران ممدانی نے بتا دیا

ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر سکیورٹی اور پرمٹ فیس کی مد میں کتنی رقم خرچ ہوئی؟ ظہران ممدانی نے بتا دیا
کیپشن: ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر سکیورٹی اور پرمٹ فیس کی مد میں کتنی رقم خرچ ہوئی؟ ظہران ممدانی نے بتا دیا

ویب ڈیسک: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی کی تقریبات کے لیے سکیورٹی انتظامات اور پرمٹ فیس کی مد میں 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد ادا کیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی 3 جولائی کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد ہوئی تھی، جس میں ایک ہزار سے زائد مہمانوں اور متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ 

پریس کانفرنس کے دوران میئر ظہران ممدانی نے بتایا کہ اس رقم میں پولیس کی اضافی نفری، تقریب کے لیے درکار اجازت ناموں اور دیگر شہری خدمات کے اخراجات شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل پرمٹ اس شرط پر جاری کیا گیا تھا کہ اضافی سکیورٹی اخراجات ٹیلر سوئفٹ خود برداشت کریں گی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق شادی کی مجموعی لاگت کا تخمینہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈالر (15 ملین ڈالر) لگایا جا رہا ہے، جس میں پنڈال، سجاوٹ، سکیورٹی اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ 

Watch Live Public News