ویب ڈیسک: برطانوی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد آسٹریلوی فنانسر کیمرون اوریلی سے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔
52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ کیمرون اوریلی سے 12 ستمبر 2026 کو شادی کی۔ کیمرون معروف آئرش کاروباری شخصیت اور سابق رگبی کھلاڑی سر انتھونی اوریلی کے صاحبزادے ہیں۔

جمائما نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس دن کو خاص بنانے والے اہلِ خانہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ تصاویر میں ان کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم بھی موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات تقریباً ایک سال قبل فلم اور دستاویزی منصوبوں پر کام کے دوران ہوئی، جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا اور بعد میں یہ تعلق ازدواجی رشتے میں تبدیل ہوگیا۔

یہ جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی ہے۔ انہوں نے 1995 میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے شادی کی تھی، تاہم دونوں کی 2004 میں طلاق ہوگئی۔ ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔

جمائما ماضی میں عمران خان کی گرفتاری اور پاکستان میں ان کی صورتحال کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔
