جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی

 جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی
کیپشن:  جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش آسٹریلوی کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شادی کی، جس کی تصدیق جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی کردی ہے۔ دونوں کی منگنی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی۔ دونوں پہلے دوست بنے، بعد ازاں یہ تعلق رومانوی رشتے میں تبدیل ہوگیا۔ جوڑا اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنا چاہتا ہے۔

کیمرون او ریلی معروف آئرش آسٹریلوی میڈیا شخصیت اور سابق رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور میڈیا و کاروباری شعبے میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔ جبکہ کیمرون او ریلی کے بھی چار بچے ہیں۔

Watch Live Public News