فرانسیسی اداکار اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی

فرانسیسی اداکار اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: فرانسیسی اداکار اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک: معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

ڈیلن تھیری نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجودگی کی ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ڈیلن اور ان کی والدہ نے چند ماہ قبل اسلام قبول کیا تھا، اور عمرے کے اس روحانی سفر کو ایک نیا آغاز قرار دیا ہے۔ اداکار نے اس تجربے کو شکرگزاری اور ایمان کا سنگ میل بتایا۔

Watch Live Public News