ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکار و ماڈل عمران عباس نے گزشتہ دو سے تین سال سے ٹی وی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور تعمیراتی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔
حال ہی میں عمران عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے میزبان مشی خان کو بتایا کہ وہ اب ٹیلی وژن پر اداکاری نہیں کر رہے اور گزشتہ دو سے تین سال سے ڈراموں سے دور ہیں۔
عمران عباس کے مطابق وہ آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اسلام آباد میں تعمیراتی کام شروع کر چکے ہیں۔ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک ٹاور تعمیر کر رہے ہیں، جس کی تکمیل میں تقریباً ڈھائی سال لگ سکتے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کے انتقال اور اپنی اولاد نہ ہونے کے باعث وہ ایسے فلاحی کام کرنا چاہتے ہیں جن کا ثواب انہیں آخرت میں ملے۔