ویب ڈیسک: ایرانی نژاد اداکارہ اور ماڈل مندانا کریمی نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ایران امریکا تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد اب وہ اپنے “دوسرے گھر” کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی نے انہیں جذباتی طور پر شدید متاثر کیا ہے۔
Emotional #MandanaKarimi says she is leaving India after almost 16 years ????
— Always Bollywood (@AlwaysBollywood) May 12, 2026
Actor Mandana Karimi has been expressing her frustration with the current situation in India amid the US-Iran conflict. It all started after Iranian Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei was killed in a… pic.twitter.com/1gwXtHgrou
مندانا کریمی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں شہرت، محبت اور نئی شناخت دی، تاہم موجودہ حالات نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
اداکارہ کے مطابق وہ ایران واپس جانے کی تیاری کر رہی ہیں اور ان کا سامان بھی تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممبئی میں ایک احتجاج میں شرکت کے بعد انہوں نے کئی دوست کھو دیے اور اب وہ خود کو پہلے سے زیادہ تنہا محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “میں 16 سال سے یہاں رہ رہی ہوں، لیکن گزشتہ دو ماہ کے دوران جتنا تنہا خود کو محسوس کیا، پہلے کبھی نہیں کیا۔”