ویب ڈیسک: فلمی دنیا میں گانوں کی مقبولیت کے کئی قصے مشہور ہیں، لیکن 1989 کی سپر ہٹ فلم تری دیو کا ایک گانا ’’اوئے اوئے‘‘ ایسا بھی تھا جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار ہونا پڑا۔
ہدایتکار راجیو رائے کی یہ فلم اس دور کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی اور تین فلم فیئر ایوارڈز بھی جیت چکی تھی۔ فلم میں سنی دیول، جیکی شروف، نصیرالدین شاہ، مادھوری ڈکشت اور امریش پوری جیسے بڑے اداکار شامل تھے۔
کلیان جی-آنند جی کی موسیقی میں ترتیب دیا گیا یہ گانا کویتا کرشنا مورتی اور سریش واڈکر نے گایا تھا اور عالمی شہرت یافتہ ایک گانے سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ ’’اوئے اوئے‘‘ اتنی مقبول ہوئی کہ ہر زبان اور ہر محفل میں سنائی دینے لگا۔
تاہم، کچھ نوجوانوں نے اس گانے کو غلط استعمال کرنا شروع کر دیا۔ راجیو رائے نے انٹرویو میں بتایا کہ لوگ بازاروں اور سڑکوں پر خواتین کو تنگ کرنے اور اوباشی کرنے کے لیے ’’اوئے اوئے‘‘ کا نعرہ لگانے لگے، جس سے پولیس کو ایکشن لینا پڑا۔ نتیجتاً، گانے کی وجہ سے آوازیں کسنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔