ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ ڈیزل 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
اس سے قبل 9 اکتوبر کو پیٹرول 66 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔