ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پشاور، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں پیر، 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ مردان اور نوشہرہ میں پیر کو ہونے والے امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مختلف اضلاع میں تعطیل کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔