وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا
کیپشن: وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وفاقی تعلیمی بورڈ (ایف بی آئی ایس ای) نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ٹاپ 10 پوزیشنز میں سے 7 طالبات نے حاصل کیں، جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی بھی طالب علم پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔

نتائج کے اعلان کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ کے مطابق رواں سال 2 لاکھ 92 ہزار 831 طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔ امتحانات کے دوران نقل کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1,006 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے 2,012 سپروائزری اسٹاف اور 6,996 انویجی لیٹرز تعینات کیے گئے، جبکہ جوابی کاپیوں کی جانچ کے لیے 4,855 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔

سائنس گروپ میں نمایاں پوزیشنز:

پہلی پوزیشن: افیرا اعجاز — 1,089 نمبر
دوسری پوزیشن: آمنہ نعمان — 1,088 نمبر
تیسری پوزیشن: حذیفہ حیدر — 1,086 نمبر
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا وقت کی ضرورت ہے، جبکہ علم ایک ایسی میراث ہے جسے اپنی روایات کے ساتھ جوڑ کر آگے بڑھانا ہوگا۔

Watch Live Public News