(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مدثر ریاض ملک لاہور تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحانات 2026 کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ 85 ہزار 806 بچوں نے امتحان دیا۔
قصور کی آمینہ محبوب نے 1192 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔راجن پور کے محمد قاسم نے 1191 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔لاہور کی ازوا جاوید نے 1190 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ سے محمد قاسم 1191 نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اونکار سنگھ 1189اور محمد ایان نے مشترکہ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد ایان 1188 نمبر لیکر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ گرلز میں آمنہ محبوبِ نے 1192نمبر لیکر پہلی پوزیشن لی۔ازوا جاوید نے 1190 نمبر لیکر دوسری اور فاطمہ ابرار نے 1189 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہمیونیٹیس گروپ بوائز میں محمد عبداللہ نے 1126 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد بلال بیگ نے 1112 نمبر لیکر دوسری اور عماد حفیظ نے 1109 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہمیونیٹیس گروپ گرلز میں سے فریبہخان نے 1170 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایمان فاطمہ نے 1166 نمبر لیکر دوسری اور فاطمہ عبد الصمد نے 1150نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔